Application Better Than Whatsapp | Secrets and Uses of Telegram | Best of All apps

ٹیلی گرام واٹس ایپ سے زیادہ مفید اپلیکشن ہے*
واٹس ایپ سے بہت حد تک واقف ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹیلی گرام جو ایک روسی ایپلیکیشن ہے وہ اس سے بہت بہتر ہے اور ہائی پروفائل شخصیات آج کل اس پر منتقل ہورہی ہیں ؟
نہیں نا تو چلیں آپ کو اس کی چند خصوصیات بتاتے ہیں؛
*سیکرٹ چیٹ*
ٹیلی گرام میں یہ آپشن آپ کو سہولت دیتا ہے کہ چیٹ پر ٹائم لگا دیں کہ کتنے سیکنڈ یا منٹ بعد میسج خودبخود ڈیلیٹ کردے۔
*گروپ*
ٹیلی گرام آپ کو ایک گروپ میں 2 لاکھ ممبرز رکھنے کی اجازت دیتا ہے جو وٹس ایپ میں 255 ہے جس کا مطلب ہے بڑے کاروباری ادارے یا تنظیمیں اسے اپنی افرادی قوت کو منظم رکھنے کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔
*ایڈمن*
واٹس ایپ کی نسبت ٹیلی گرام میں ایڈمن کا کنٹرول زیادہ ہے ایک ایڈمن کسی بھی ممبر کا کمنٹ یا پوسٹ ڈیلیٹ کرسکتا ہے ممبر آسانی سے سرچ کرسکتا ہے جو وٹس ایپ میں نہیں۔
✓ٹیلی گرام کی خاص بات یہ ہے کہ کوئی ممبر نیا ایڈ کریں تو اسے بھی پچھلی ساری پوسٹس نظر آتی ہیں جو واٹس ایپ میں نہیں۔
✓کوئی بھی شخص اپنی پرائیوسی لگا سکتا ہے کہ اپنی مرضی سے نام اور نمبر چھپا سکے جسے تمام ممبرز نہ دیکھ سکیں۔
✓جو لوگ اپنی بھاری فائلز اور ڈیٹا سٹور کرنے کے لیے پریشان رہتے وہ یہاں اپنا سارا ڈیٹا سٹور کریں اور فون سے ڈیلیٹ کردیں پھر بھی فائلز گروپ میں موجود رہتیں جنہیں جب چاہیں دیکھ سکتے ہیں۔
✓ٹیلی گرام کا اپنا پاسورڈ لگا سکتے ہیں اگر کوئی آپ کا فون کھول بھی لے ٹیلی گرام کا الگ پاسورڈ ہونے کی وجہ سے اسے نہیں کھول سکتا۔
✓گروپ میں موجود فائلز ویڈیوز دیکھ کہ بے شک موبائل گیلری سے ڈیلیٹ کردیں وہ گروپ میں موجود رہتی ہیں جب چاہیں دیکھ لیں۔
آپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں.
Previous Post Next Post