Beautiful Words | Friendship Quotes | اچھی باتیں

***********Beautiful Words***********

‏دوستی کا رشتہ اگر نہ بنا ہوتا تو انسان کبھی یقین نہیں کرتا کہ اجنبی لوگ اپنوں سے بھی زیادہ پیارے ہوسکتے ہیں

 جب دل میں میل، طبیعت میں ضد، اور لفظوں میں مقابلہ آ جائے تو یہ تینوں جیت جاتے ہیں بس صرف تعلقات اور رشتے ہار جاتے ہیں۔
 غلط سے غلط انسان کے لیے بھی ” اصلاح “ کا واحد راستہ ” محبت “ ہے تنقید اور تلخی چاہے کتنی حق پر کیوں نہ ہو وہ اصلاح کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوتی۔
 کبھی بھی کسی کو نیچی نظر سے مت دیکھو کیونکہ تمہاری جو حیثیت ہے یہ تمہاری قابلیت نہیں بلکہ ﷲ تعالی کا تم پر کرم ہے۔
 اپنی غلطی کا اعتراف کر لینا ایک بہترین خصوصیت ہے اس سے نفس میں عاجزی پَروان چڑھتی ہے اور تکبُر کمزور ہوتا ہے۔
 دو چیزیں انسان کی پہچان بنتی ہیں اُس وقت پر کیا گیا صبر جب اس کے پاس کچھ نہ ہو اور اس وقت پر اس کا رویہ جب اس کے پاس سب کچھ ہو۔
بَڑے بَڑے متکبروں اور سرکشوں کو بھی اللّٰه رب العزت کے سامنے جھکے بغیر چارہ نہیں۔

Previous Post Next Post