BITTER TRUTH OF HUMAN NATURE | BITTER TRUTH OF LIFE | TOP 3 BITTER TRUTHS OF LIFE

تین فطری قوانین جو کڑوے ہیں لیکن حق ہیں۔


(1‏) پہلا قانون فطرت
‏ اگر کھیت میں دانہ نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے گھاس پھوس سے بھر دیتی ہے۔
اسیطرح اگر دماغ کو اچھی فکروں سے نہ بھرا جاۓ تو کج فکری اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔

(2)دوسرا قانون فطرت
‏جس کے پاس جو کچھ ہوتا ہے وہی بانٹتا ہے.
خوش انسان خوشی بانٹتا ہے۔
غمزدہ انسان غم بانٹتا ہے۔
عالم علم بانٹتا ہے۔
مذہبی اور دیندار انسان دین بانٹتا ہے۔
خوف زدہ انسان خوف بانٹتا ہے

(3)‏تیسرا قانون فطرت
‏آپ کو زندگی سے جو کچھ بھی حاصل ہو اسے *ہضم کرنا سیکھیں!
 اس لئے کہ
کھانا ہضم نہ ہونے پر بیماریاں پیدا ہوتی اور بڑھتی ہیں۔
اسی طرح
مال و ثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں ریاکاری بڑھتی ہے.۔
بات نہ ہضم ہونے پر چغلی بڑھتی ہے۔
تعریف نہ ہضم ہونے کی صورت میں غرور میں اضافہ ہوتا ہے۔
مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے دشمنی بڑھتی ہے۔
غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں مایوسی بڑھتی ہے۔
اقتدار اور طاقت نہ ہضم ہونے کی صورت میں خطرات میں اضافہ ہوتا ہے
Previous Post Next Post